ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرانس مسجد کے سامنے فائرنگ سے 8افراد زخمی

فرانس مسجد کے سامنے فائرنگ سے 8افراد زخمی

Mon, 03 Jul 2017 15:59:47    S.O. News Service

پیرس،3جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فرانس کے جنوب مشرق میں اتوار کی رات ایک مسجد کے باہر فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ سرکاری استغاثہ نے واقعے میں دہشت گردی کے پہلو کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایوینیوں کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق 10:30بجے دو افراد مذکورہ مسجد کے قریب ایک گاڑی سے باہر آئے اور لوگوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر ڈالی۔سرکاری استغاثہ نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ استغاثہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ واقعہ اُسی شاہراہ پر پیش آیا جس پر مسجد واقع ہے مگر جو کچھ بھی ہوا اس کا کسی طور مذہبی عوامل سے تعلق نہیں اور دہشت گردی کا پہلو بھی خارج از امکان ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


Share: